سمپت پرکاش کے انتقال ٔپرکشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفکچرس فیڈریشن کا اظہار دکھ
کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفکچرس فیڈریشن کے صدر بشیر احمد راتھر اور جملہ ارکین نے ٹریڈ یونین لیڈر سمپت پرکاش کے اچانک انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔
فیڈریشن کے ترجمان اعلیٰ ہلال احمد منڈو کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سمپت پرکاش جی کے انتقال کے بارے میں جان کر فیڈریشن کے صدر سمیت تما م جملہ اراکین بہت دکھی اور صدمے میں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سمپت پرکاش کا انتقال ایک گہرے صدمے سے کم نہیں ہے اور سمپت پرکاش کا عظیم کام ہمیشہ سب کیلئے حقیقی تحریک رہے گا۔فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ سمپت پرکاش جی مشترکہ تشویش کے مسائل کو اٹھانے کے لیے ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سمپت پرکاش میں کشمیریت رگ رگ میں بھری تھی اور اگر کسی کو کشمیریت کی مثال دیکھنے ہو تو وہ سمپت پرکاش کو دیکھ سکتا تھا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرکاش جی ایک عظیم روح تھے جنہوں نے جموں و کشمیر میں انسانیت، سیکولرازم، بھائی چارے کے جذبے اور اقدار کو برقرار رکھا۔ ان کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جس نے ایک خلا پیدا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی روح کیلئے ابدی سکون کی دعا کی ہے۔
Comments are closed.