ہماری توجہ تعلیم کو آزاد تحقیق کی نشو نما کے لئے ایک طاقتور ذریعہ بنانے پر ہے: منوج سنہا
سرینگر، 15 جون
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ ہم تعلیم کو آزاد تحقیق اورآزاد خیالات کی نشو نما کے لئے ایک طاقتور ذریعہ بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک استاد کا کام صرف نصابی تعلیم دینا نہیں ہے بلکہ بچوں میں چھپی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو دہلی پبلک اسکول سری نگر میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک استاد کا کام بچوں کو صرف نصابی تعلیم دینا نہیں ہے بلکہ ان میں چھپی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کا کام سیکھنے کے سفر کو تخلیقی اور دلچسپ بنانا ہے اور انہیں چاہئے کہ وہ ہر بچے کو اس عمل سے گذاریں تاکہ وہ اپنے اندر چھپی صلاحیتوں اور دانائی کو پہچان سکے۔سنہا نے کہا کہ ہماری توجہ تعلیم کو آزاد تحقیق اور آزاد خیالات کی نشو نما کے لئے ایک طاقتور ذریعہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کلاس رومز ایسی جگہیں ہیں جہاں ایسے خواب پیدا ہوسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت نے ہماری زندگیوں کے ہر شعبے میں بے مثال تبدیلی لائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی اس قدر پیش رفت کے باوجود صرف ایک استاد ہی ضمیر کی تعلیم فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یو این آئی
Comments are closed.