پونچھ میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
پونچھ، 15 جون
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگجوؤں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا جس سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد ہوا،
حکام نے بتایا کہ فوج کی س16رلا بٹالین نے پونچھ میں کنٹرول لاین کے کے ساتھ تلاشی مہم شروع کی، جس کے دوران ایک ٹھکانے کا پتہ لگایا گیا اور اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد ہوا۔
حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک اے کے 74، نو میگزین 468 راؤنڈس ؛ دو 7.62 ایم ایم پستول، چار میگزین، ساٹھ راؤنڈ؛ چھ سبز (4 نیلا، 2 سبز رنگ)؛ 2 CDO خنجر، دو تھیلے، دو پاؤچ؛ جائے وقوعہ سے ایک کھودنے والا بیلچہ، ایک تار کٹر اور پل تھرو برآمد کیا گیا۔
حکام کے مطابق برآمد ہونے والے دیگر سامان میں ایک سمارٹ فون، ایک گارمن ایٹریکس ، ایک تھورایا سولر چارجر بیگ کے ساتھ، چارجنگ کیبلز کے ساتھ ایک پاور بینک، چار AA بیٹریاں شامل ہیں۔
Comments are closed.