
دن گرم ہونے کے ساتھ ہی 12جون تک خشک موسم کی پیشگوئی
سرینگر /09جون / ٹی آئی نیوز
دن گرم ہونے کے ساتھ ہی مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشینگوئی کے بیچ جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں بنیادی طور پر خشک موسم کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 جون تک کسی ”بڑی تبدیلی“کی توقع نہیں تھی حالانکہ شام کی بارش کے امکان کو، اگرچہ کم ہے لیکن مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔
درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا، سرینگر میں گزشتہ رات 11.2 ڈگری کے مقابلے میں کم سے کم 14.7 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.