سری نگر میں چھیڑ چھاڑ کے الزام میں سکول پرنسپل گرفتار: پولیس

سرینگر، 6جون

پولیس نے سری نگر میں ایک سرکاری ہائیر سکنڈری اسکول کے پرنسپل کو چھیڑ چھاڑ کے الزام میںگرفتار کیا ہے۔پولیس نے موصوف پرنسپل کو پولیس اسٹیشن شالہ ٹینگ میں درج ایک ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے۔
سری نگر پولیس نے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘شبیر احمد میر ولد غلام رسول میر ساکن جڈی بل سری نگر جو گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول گنڈ حسی بٹ میں پرنسپل کی حیثیت سے کام کر رہا تھا، کو چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں شالہ ٹینگ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کے دفعات 356 ڈی، 294 اور 506 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 31/ 2023 میں گرفتار کیا گیا’۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن جموں وکشمیر نے موصوف پرنسپل کو معطل کرکے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر سے اس سلسلے میں تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔متعلقہ محکمے کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا: ‘شبیر احمد میر پرنسپل گورنمنٹ بی ایچ ایس ایس گنڈ حسی بٹ کو جموں وکشمیر سول سروسز ( درجہ بندی، کنٹرول، اپیل) رولز 1056 کے رول نمبر 31 کے تحت فوری طور پر معطل کیا جاتا،س کے طرز عمل کے متعلق انکوائری زیر التوا ہے’۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا: ‘ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن اس معاملے میں انکوائری کریں گے اور اپنی سفارشات کے ساتھ ایک تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے’۔یو این آئی

Comments are closed.