امرناتھ یاتریوں کیلئے چار سے پانچ مزید یاتری نواس آ رہے ہیں: منوج سنہا

سری نگر، 06 جون

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو کہا کہ امرناتھ یاتریوں کی رہائش اور سہولت کے لیے مزید چار سے پانچ یاتری نواس آ رہے ہیں جبکہ چندن واری سے بالتال تک ایک سڑک بھی پائپ لائن میں ہے۔

جموں میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے منوج سنہا ا نے کہا کہ چار سے پانچ یاتری نواس بالتل، نونوان کیمپ اور ایک کشمیر کے داخلی مقام پر اخروٹ فیکٹری کے قریب آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے یاترا کو ایڈجسٹ کرنے اور انہیں آسانی سے سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر موجود، ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ان کی وزارت انتظامیہ کے تجویز کردہ تمام یاتری نواسوں کو منظور کرے گی۔

Comments are closed.