پنجگام اونتی پورہ میں ٹرین کی زد میں آکر شہری زخمی
پلوامہ، 30 مئی
پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ کے پنجگام علاقے میں منگل کی صبح چلتی ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا۔
حکام نے بتایا کہ شہری کی شناخت شکیل احمد ساکنہ ناینہ بٹ پورہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے جسے پنجگام ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین نے ٹکر مار دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور اسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا
Comments are closed.