کنزرویٹر جنگلات جنوبی کشمیر عرفان علی شاہ نے لدر ڈویژن کے علاقوں کا کیا دورہ

اننت ناگ / 29مئی / ٹی آئی نیو ز

کنزرویٹر آف فاریسٹ کشمیر برائے ساوتھ فاریسٹ سرکل عرفان علی شاہ نے جنوبی ضلع اننت ناگ میں لدر جنگلات کا دورہ کرکے وہاں محکمہ جنگلات کے کام کاج کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران کنزرویٹر نے ڈویژن میں سال 2022-23کے کیمپا پلانٹیشن کے کاموں کا معائنہ کیا۔ جس دوران انہیں بتایا گیا کہ کیمپا کی بندش میں پودوں کی بقا 90 فیصد سے زیادہ تھی۔ انہوں نے جنگلات کی تنزلی والی جگہوں پر ایسے مزید پلانٹیشن یونٹ لگانے کی ہدایت کی۔

اس دوران انہوں نے چنی گام واجورہ ،عشمقام جنگلات میں بھی حد بندی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اوراور جنگلات کے باقی ماندہ حصوں میں پلروں کی تنصیب کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔سی او ایف نے مٹن رینج میں ٹریکنگ کے نئے راستے کھولنے اور ان جگہوں پر مقامی لوگوں اور سیاحوں کیلئے عارضی ایکو ٹینٹ رہائش فراہم کرنے اور اسٹیک ہولڈرس میں ایکو ٹورازم پر بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ان مقامات کو جموں و کشمیر کے سیاحتی نقشہ پر بھی لانے کی ہدایت دی ۔ عرفان علی شاہ نے امرناتھ یاترا سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ننوان یاترا کے بیس کیمپ کا دورہ کیا۔

انہوں نے امرناتھ یاترا کے لئے جاری کاموں، انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور محکمہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ یاترا کے دوران مختلف مقامات پر لکڑیاں ذاخائیر کرنے کی ہدایت دی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے پہلگام میں نو تعمیر شدہ فاریسٹ ریسٹ ہاو¿س کا افتتاح بھی کیا۔ سی او ایف نے بتایا کہ تمام سیاحوں، یاتریوں اور مقامی لوگوں کیلئے جنگلات کے ہٹس کو کھولنے سے پائیدار ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔

سی او ایف نے رینج آفس مٹن اور بلاک آفیسر کی ہٹ کی تعمیر کیلئے جگہوں کا معائنہ کیا اور کام کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ان کے ہمراہ ڈی ایف او لدر فاریسٹ ڈویژن ڈاکٹر معرا ج شیخ، رینج آفیسر پہلگام مسعود احمد، رینج آفیسر مٹن ، رینج آفیسر بجبہاڑہ منظور احمد کے علاوہ جنگلات کے دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔

Comments are closed.