ڈوڈہ میں نجی گاڑی کو حادثہ ، چارافراد از جان
جموں×29مئی
ڈوڈہ میں پیر کے روز نجی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز مہوری ڈوڈہ میں ایک گاڑی زیر نمبر (JK06A 1026)ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی جموں وکشمیر پولیس اور غیر سرکاری تنظیم الخیر نے ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں چار افراد کی موت واقع ہوئی ہے جن میں سے دو کی شناخت جوگندر پال ولد بودھ راج اور رنجیت کمار ولد سوامی راج ساکنان پریم نگر کے بطور ہوئی ہے۔حادثے میں مرنے والے مزید دو افراد کی شناخت کے حوالے سے کارروائی جاری ہے۔دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی
Comments are closed.