اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی اے پی ڈی پلوامہ مشتاق احمد وانی کو صدمہ۔ والدہ انتقال کر گئیں

سرینگر29 مئی /

محکمہ امور صارفین وتقسیم کاری پلوامہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد وانی کی والدہ پیر کی صبح آ بائی علاقہ تو حید آ باد کالونی بمنہ سرینگرمیں 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

وادی کی سیاسی,سماجی اور ادبی اور علمی تنظیموں کے علاوہ سماج کے دیگر طبقہ ہاے فکر سے وابستہ لوگوں و محکمہ کے ملازمین نے زبردست رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی درجات بلندی کے لیے دعا کی ہے۔
مرحومہ ایک نیک سیرت اور ایماندار خاتون تھی۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی اجتماعی فاتحہ خوانی زینہ دار محلہ ٹنکی پورہ میں بد ھ کے روزساڑھے دس بجے ادا کی جائے گی۔

ادھر پلوامہ،ترال،پانپور اور جنوبی کشمیر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے محکمہ امورصارفین کے ملازمین نے بھی ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کر کے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ فورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن پلوامہ کے ضلع صدر عبدالرشید خان کے علاوہ محکمہ کے دیگر آ فسران اور انجمنوں نے بھی پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کر کے مرحومہ کے حق میں دعا مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

جموں وکشمیر فورڈ اینڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد خان نے بھی مشتا ق احمد وانی کے ساتھ ہمدردی کا ظہار کیا ہے , اس موقعہ پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے اعجاز احمد خان نے موت وحیات کے فلسفے پر روشنی ڈالی۔خان نے والدین کے حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو والدین کی قدر کرنی چاہیے اور ان کو بڑھاپا کا سہارہ بن لینا چاہیے

Comments are closed.