سول سروسز ( پریلمنری) اِمتحان 2023 کا سرینگر میں احسن طریقے سے انعقاد

سری نگر/28مئی

یونین پبلک سروس کمیشن نے آج ہندوستان کے 78شہروں میں سول سروسز ( پریلمنری) اِمتحان 2023ءکا اِنعقادکیا۔ کشمیر میں مقیم اُمید واروں کا اِمتحان سری نگر کے بارہ مراکز پر کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔

حکومت جموںوکشمیر یوٹی نے صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری کو سری نگر مراکز کے لئے سٹیٹ لیول کے مبصر کے طور پر نامزد کیا تھا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سینٹرل عادل فرید کو صوبائی کمشنر کشمیر کے ساتھ اِمتحان کے اِنعقاد کے لئے کوآرڈی نیٹنگ سپر وائزر کے طورپر مقرر کیا گیا تھا۔
اِس کے علاوہ صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر نے کمیشن کے اِمتحانات کے اِنعقاد کے عمل کو احسن بنانے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کی تعمیل میں مذکورہ مقامات کے لئے 12معائینہ کرنے والے اَفسران کو مقرر کیا تھا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر کے دفتر نے ہر مقام کے لئے موبائل مجسٹریٹوں کو نامزد کیا تھا۔

یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ صوبائی کمشنر کشمیر نے کل اِمتحان کے احسن اِنعقاد کے لئے ضروری اِنتظامات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد کی تھی جس میں بالترتیب تمام پرنسپل ، وینیو کوارڈی نیٹر ، معائینہ کرنے والے اَفسران اور پولیس ، سیکورٹی اور ٹریفک نمائندوں نے شرکت کی۔

صوبائی کمشنر کشمیر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سینٹر کشمیر نے ہفتہ کے روز تمام 12مراکز کا دورہ کیا اور تمام اِنتظامات کا جائزہ لیا۔

اِمتحان میں شرکت کرنے والے اُمید واروں کی کُل تعداد 4,211 تھی ، تاہم اِمتحان کے پہلے سیشن میں صرف 2,430 اُمیدواروں نے شرکت کی اور اِمتحان کے دوسرے سیشن میں 2,408اُمیدوار موجود تھے۔

Comments are closed.