پانزتھ ناگ قاضی گنڈ میں سالانہ فش فیسٹول کا اہتمام، سینکڑوں لوگوں نے مچھلیوںکو پکڑنے کے لئے امڑ پڑے

سری نگر،28 مئی

جنوبی کشمیر کے پانزتھ ناگ قاضی گنڈ میں اتوار کے رو ز سالانہ فش فیسٹول منایا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پانزتھ ناگ میں مچھلیوں کا شکار کیا۔بتادیں کہ ہر سال مچھلیوں کو پکڑنے کے بہانے لوگ اس چشمے کی صفائی ستھرائی کا کام انجام دیتے ہیں۔

نامہ نگار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کا پا نزتھ قاضی گنڈ جہاں سحر طراز نظاروں سے مالا مال ہے تو وہی قدرت نے اس حسین خطے کو آب ذلال کے انمول تحفہ سے بھی نوازا ہے۔یہاں موجود پانچ سو چشموں کی وجہ سے اس حسن وجمیل گاون کا نام پانزتھ پڑا ہے اور پانزتھ ناگ نامی چشمہ کی خوبصورتی کو دوبالا کرتا ہے۔ اس فراخ آبی ذخیرے کے وجود کو برقرار رکھنے کی خاطر لوگ ہر سال ا س میں پلنے والی ٹروٹ فش سمیت مختلف اقسام کی مچھلیاں پکڑنے کے بہانے اس کی صفائی وستھرائی کا کا کام مئی کے مہینے میں فیش فیسٹول کا نام دیکر انجام دیتے ہیں۔

اس کا ثمرہ یہ نکلتا ہے کہ اس میں سال بھر اگ آئی گھا س پھوس او ر اس کی نظر کیے جانے والے خس وخاشاک سے یہ چشمہ پاک و صاف ہو جاتا ہے اور اسکا میٹھا اور ابیضی رنگ کا پانی متعدد دیہات کے لوگ پینے کے لئے بلا جھجک استعمال کرتے ہیں۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہر سال مئی کے مہینے میں پانزتھ ناگ قاضی گنڈ میں فش فیسٹول منایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد چشمے کو صاف کرنا مقصود ہوتا ہے تاکہ لوگ اس پانی کا استعمال کر سکے۔یو این آئی

Comments are closed.