ٹنل کے آر پار 29سے 31مئی تک وسیع پیمانے پر بارشوں کی پیشگوئی
سرینگر /28مئی
محکمہ موسمیات نے ٹنل کے آر پار 29سے 31مئی تک وسیع پیمانے پر بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں 30 اور 31 مئی کو ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد یکم جون سے پانچ جون تک جزوی طور پر موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے جس دوران بیچ بیچ میں کہیں بارشیں ہو سکتی ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے پیشگوئی کے چلتے جموں کشمیر کے بیشتر مقامات پر رات کا درجہ حرارت معمول سے نیچے ہی رہا
Comments are closed.