بارہمولہ میں 3 نقب زنوں کو پولیس نے کیا گرفتار
سری نگر، 28 مئی
بارہمولہ میں پولیس نے تین نقب زنوں کو گرفتار کرنے اور ان سے چوری شدہ مال مسروقہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے
پولیس نے بیان میں کہا کہ 27 مئی 2023 کو پولیس اسٹیشن بونیار کو مشتاق احمد اہنگر کے اے او سمال ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ بونیار کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ کچھ نامعلوم چوروں نے تعمیراتی سائٹ میدانان سے سٹیل کی شٹرنگ پلیٹیں چوری کر لی ہیں
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں تھانہ بونیار نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کیس کی تفتیش کے دوران تکنیکی اور انسانی وسائل کی مدد سے کچھ مشتبہ افراد کے نام منظرعام پر آئے
مکمل پوچھ گچھ کے بعد انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے چوری کی ہے اور ان کے انکشاف پر، تمام چوری شدہ سٹیل کی شٹرنگ پلیٹیں ان کے قبضے سے برآمد ہوئیں
Comments are closed.