کشتواڑ :مکان گرنے سےقوت بصارت سے محروم 3 بھائی بہن لقمہ اجل

جموں، 27 مئی

ضلع کشتواڑ میں مسلسل بارش کے دوران مکان منہدم ہونے کے بعد بصارت سے محروم تین بہن بھائیوں کی موت ہو گئی جبکہ ان کی ماں اور بہن کو بچا لیا گیا

حکام نے بتایا کہ کشتواڑ کے پلر گاؤں میں آدھی رات کو گھر منہدم ہونے سے رویندر کمار (32)، راجیش کمار (30) اور سورم سنگھ کے بیٹے سجن کمار (28) کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ جب سورم سنگھ گھر پر نہیں تھے، ان کی بیوی اور بیٹی کو ریسکیورز نے بچا لیا اور ہسپتال منتقل کر دیا۔

Comments are closed.