کشتواڑ جنگات میں خیمے پر درخت گرنے سے بکروال خاندان کے 4 افراد لقمہ اجل
جموں، 25 مئی
کشتواڑ کے بہلنہ جنگلات میں دوران شب ایک درخت وہاں موجود ایک عارضی خیمے پر گرنے سے ایک بکروال کے چار افراد ہلاک ہو گئے
حکام نے بتایا کہ آدھی رات کے قریب علاقے میں تیز ہواؤں اور شدید بارش کے درمیان درخت گرا۔
مرنے والوں کی شناخت نذیر احمد (55)، ان کی بیوی انور بیگم (42)، شمع بیگم (26) بیوی شوکت احمد اور شکیل بانو (17) کے طور پر کی گئی ہے، جو تمام ضلع کٹھوعہ کے رہنے والے ہیں۔
سٹیشن ہاؤس آفیسر کشتواڑ عابد بخاری نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.