میدانی علاقوں میں بارشیں: 26 مئی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

سری نگر، 23 مئی

میدانی علاقوں میں رات بھر سے بارش ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 26 مئی تک مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں صبح 830 بجے تک 6.9 ملی میٹر بارش ہوئی، قاضی گنڈ میں 8.2 ملی میٹر، پہلگام میں 22.5 ملی میٹر، کپواڑہ میں 10.6 ملی میٹر، کوکرناگ میں 10.5 ملی میٹر، گلمرگ میں 21.0 ملی میٹر، جموں میں 8.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی

انہوں نے کہا کہ 25-26 مئی کو موسم عام طور پر ابر آلود رہے گا۔

Comments are closed.