پولیس سربراہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ،G20اجلاس کیلئے سیکورٹی انتظامات کے علاوہ سیکورٹی کے منظر نامے کا جائزہ لیا
سرینگر/ 17 مئی/ ٹی آئی نیوز
جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی جس دوران انہوں نے کشمیر صوبے کے سیکورٹی حالات کا جائزہ لینے کے علاوہ آئندہ ہفتے G20اجلاس کیلئے سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
میٹنگ میں سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی جموں و کشمیر آر آر سوین، اے ڈی جی پی سی آر پی ایف ،نلین پربھات، اے ڈی ایس جی پی ایس جے ایم گیلانی، ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جموال، ایم کے سنہا، وجے کمار، آئی جی پی بی ایس ایف ایف ٹی آراور دیگر افسران نے شرکت کی ۔
میٹنگ کے بالکل آغاز میں، ضلع کے ایس ایس پی اور رینج ڈی آئی ایس جی نے وادی میں پرامن ماحول کو یقینی بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات کے علاوہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ۔
اس میٹنگ میں ڈی جی پی نے اہم تنصیبات اور محفوظ افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ڈی جی پی نے افسران کو مشورہ دیا کہ بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر حفاظتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے اور ملک دشمن عناصر کے کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے زمینی سطح پر موثر انداز میں عمل کیا جائے۔
Comments are closed.