آئندہ 24گھنٹوں تک خشک موسم کی پیشگوئی ،13اور 14مئی کو ہلکی بارشوں کا امکان

سرینگر /12 مئی / ٹی آئی نیوز

محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر خشک موسم اور ہفتے کے آخر سے بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 13اور 14مئی کو دیر دوپہر یا شام کے دوران کشمیر اور جموں خطہ کے چند مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیوں کا بھی چلنا کا امکان ہے

انہوں نے کہا کہ 15 سے 16 مئی تک ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ 17 سے 19 مئی تک کہیں کہیں ہلکی بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ اگلے ایک ہفتے تک کسی بڑی بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے

Comments are closed.