شوپیاں میں شدید ژالہ باری ، کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان
سرینگر،6 مئی
پہاڑی ضلع شوپیاں کے متعدد علاقوں میں ہفتے کی سہ پہرکو موسلا دھا ربارشوں کے بیچ زور دار ژالہ بھاری ہوئی جس وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر کو جنوبی کشمیر میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی شدیدژالہ بھاری کا سلسلہ شروع ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ شوپیاں کے کاپرن ، رے ، بٹہ گنڈ ، دانگام اور ملحقہ علاقوں میں شدیدژالہ بھاری سے کھڑی فصلوں، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ژالہ بھاری سے میوہ جات بشمول سیب، ناشپاتی، خوبانی وغیرہ کے باغوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ دس منٹ تک جاری رہنے والی ژالہ بھاری کی وجہ سے زمین پر تین انچ سفید پرت جمع ہوئی۔ان کے مطابق کافی دیرتکژالہ بھاری کی وجہ سے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔یو این آئی
Comments are closed.