راجوری جھڑپ:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں وارد
سرینگر، 06 مئی
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں پہنچے اور راجوری کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں ضلع کے کنڈی جنگلاتی علاقے میں ایک تصادم کے دوران دھماکے میں 5 فوجی اہلکار مارے گئے۔
حکام نے بتایا کہ راج ناتھ سنگھ آج جموں پہنچے جہاں آرمی چیف منوج پانڈے اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ان کا استقبال کیا۔
انہوں نے کہا کہ سنگھ راجوری کی طرف روانہ ہوں گے تاکہ علاقے میں جاری جنگجو مخالف آپریشن کے درمیان سیکورٹی کا جائزہ لیں۔
Comments are closed.