بٹہ مالو سرینگر میں ٹرک نے چار سالہ لڑکے کو کچل ڈالا
سری نگر،5مئی
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے ٹینگہ پورہ بٹہ مالو میں ٹرک نے چار سالہ لڑکے کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق سری نگر کے ٹینگہ پورہ بٹہ مالو میں جمعے کے روز ایک ٹرک نے چار سالہ لڑکے کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی لڑکے کو علاج ومعالجہ کی خاطر جے وی سی پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت عزیر احمد ولد عارف چودھری ساکن ہمدانیہ کالونی بمنہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی
Comments are closed.