سرینگر میں مغربی بنگال کا سیاح دل کا دورہ پڑنے سے فوت
سری نگر، 29 اپریل
مغربی بنگال کے ایک سیاح کی ہفتے کی صبح سرینگر کے اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
حکام نے بتایا کہ ایک سیاح جو سری نگر کے ہوٹل میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ٹھہرا ہوا تھا نے سینے میں درد کی شکایت کی۔ اسے سکمز ہسپتال سرینگر سورہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
مہلوک سیاح کی شناخت 80 سالہ سوہاش چندر کے طور پر کی گئی ہے جو دیش بندھو نگر کا رہنے والا ہے
Comments are closed.