ٹنل کے آر پار تازہ بارشیں ، 4مئی تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی
سرینگر /27اپریل / ٹی آئی نیوز
ٹنل کے آر پار جاری خراب موسمی صورتحال کے چلتے ایک بار پھر بارشوں سے معمول کے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 4مئی تک مجموعی طور پر خراب موسم رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بیچ بیچ میں بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری ہونے کا امکان ہے جبکہ بعد دوپہر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 39.7 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 20.8 ملی میٹر، پہلگام میں 19.3 ملی میٹر، کپواڑہ میں 21.0 ملی میٹر، کوکرناگ میں 31.6 ملی میٹر، گلمرگ میں 43.6 ملی میٹر، بہاولپور میں 43.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرینگر میں گزشتہ رات 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.