سرینگر جموں شاہراہ پر رات بھر معطل ٹریفک کی آمد رفت دوبارہ بحال
سرینگر /27اپریل / ٹی آئی نیوز
مسلسل بارشوں کے باعث سرینگر جموں شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے کے باعث رات بھر ٹریفک کی آمد رفت بند ہونے کے بعد جمعرات کی صبح گاڑیوں کی آمد رفت بحال کر دی دی گئی
محکمہ ٹریفک کے مطابق گزشتہ رات شاہراہ کے دونوں اطراف سے ٹریفک کی آمد و رفت بند کر دی گئی تھی جب بانہال کے شالگاری کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک بند ہو گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ رات کے وقفے کے دوران تقریباً 300 گاڑیاں ہائی وے پر پھنسی رہیں۔جبکہ ٹریفک اب بحال ہو چکی ہے اور پھنسے ہوئے گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.