جموں کشمیر میں کووڈ کے87 نئے مثبت معالات درج

جموں/20اپریل
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 87 مثبت معاملے سامنے آئے ہیا ہیںجن میں52 کاتعلق صوبہ جموں اور 35صوبہ کشمیر سے ہےں اور اس طرح اَب تک مثبت معاملات کی کل تعداد4,81,207تک پہنچ گئی ہے ۔

اِسی دوران آج152کووِڈ مریض شفایاب ہوئے ہیںجن میں 53کا تعلق صوبہ جموں سے اور 99 صوبہ کشمیر سے ہیں۔

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,81,207 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں574( صوبہ جموں میں273 اور صوبہ کشمیر میں301)معاملات سامنے آئے ہیں۔اَب تک 4,75,844اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,789تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,356کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔

بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,71,28,427ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 20اپریل2023ئکی شام تک2,66,47,220نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,81,207 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اَب تک68,89,694افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔574فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ273اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق68,84,058اَفرادنے نگرانی مدت پوری کی ہے۔

بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں04، ضلع بارہمولہ میں 02،ضلع بڈگام میں 01،ضلع پلوامہ میں 07،ضلع گاندربل میں07،ضلع اننت ناگ میں 11،ضلع شوپیاں میں 02اورضلع کولگام میں 01 معاملے درج ہوئے ہیں۔بانڈی پورہ اورکپواڑہ اَضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح جموں میں 30، ضلع اودھمپور میں 04،ضلع راجوری میں 03،ضلع ڈوڈہ میں 01، ضلع کٹھوعہ میں03،ضلع سانبہ میں 02،ضلع کشتواڑ میں05،ضلع پونچھ میں 01،ضلع رام بن میں 02اور ضلع رِیاسی میں 01نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

Comments are closed.