
ٹنل کے آر پار موسلادار بارشوں کا سلسلہ جاری ، 22اپریل تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
سرینگر /19اپریل / ٹی آئی نیوز
ٹنل کے آر پار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی میں تبدیلی کرتے ہوئے بتایا کہ22 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں اننت ناگ میں 31 ملی میٹر، کولگام میں 15 ملی میٹر، پلوامہ میں 29 ملی میٹر، شوپیاں میں 35 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 50 ملی میٹر، پہلگام میں 63.4 ملی میٹر، کوکرناگ میں 37.8 ملی میٹر، سری نگر میں 22.9 ملی میٹر، گلمرگ میں 51.7ایم ایم ، بانہال میں 64.6ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر کے بیشتر مقامات اور جموں کے کچھ ایک مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ تاہم آج شام سے بارش میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
Comments are closed.