اودھم پور سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
جموں، 13 جون
جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے منڈ علاقے میں جمعہ کی علی الصبح ایک سڑک حادثے میں دو افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے منڈ علاقے میں قومی شاہراہ پر جمعہ کی علی الصبح ایک سوفٹ گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK21K- 9427 ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرائی۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں دو افراد کی موت جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ان کا کہنا ہے کہ زخمی کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اس کو گرنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا۔
مہلوکین کی شناخت سنیل ورما ولد فقیر چند ساکن آر ایس پورہ اور عاشق کمار جبکہ زخمی کی شناخت شام سنگھ راجپوت ساکن آر ایس پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
Comments are closed.