جموں کشمیر میں کووڈ کے 76نئے معاملات درج ، کوئی اموات نہیں

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 76 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے

حکام نے بتایا کہ بتایا کہ جموں ڈویژن سے 43 اور وادی کشمیر سے 33 کیسز رپورٹ ہوئے جس سے مجموعی تعداد 481064 ہوگئی۔مریضوں میں 174676 جموں ڈویژن اور 306388 وادی کشمیر سے ہیں۔

اس دوران جموں ڈویژن یا وادی کشمیر سے کوئی موت نہیں ہوئی۔ اب تک 4789 لوگ اس وائرس سے مر چکے ہیں اور ان میں جموں ڈویژن سے 2356 اور وادی سے 2433 شامل ہیں۔

Comments are closed.