سرینگر میں 34.2ڈگری سیلشس کے ساتھ شدید ترین گرمی سے لوگوں کا حال بے حال

سرینگر /12جون /

ٹنل کے آر پار جھلسا دینے والی گرمی کے بیچ دن کا درجہ حرارت 34ڈگری عبور کر گیا ۔جمعرات کو ایک مرتبہ پھر لوگوں کو شدید گرمی سے کوئی راحت نہیںملی اور دن کا درجہ حرارت 34ڈگری پار کر گیا ۔اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مستقبل قریب میں بارشوں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

جمعرات کو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت 34.2ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ قاضی گنڈ میں دن کا درجہ حرارت 33.9سیلشس کے قریب درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ کپواڑہ میں دن کا درجہ حرارت 33ڈگری اور کوکرناگ میں 33.2ڈگری سیلشس رہا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور 43.6ڈگری سیلشس ریکار ڈ کیا گیا ۔ محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات نہیں ہے اور مجموعی طور پر موسم خشک ہی رہیگا ۔تاہم انہوں نے اس بات کے امکانات ظاہر کئے ہیں کہ گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے

Comments are closed.