منڈی پونچھ میں اے سی بی نے پٹواری کو 5000 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا

جموں /13جون

رشوت خور ملازمین کا قافیہ حیات تنگ کرتے ہوئے اینٹی کورپشن بیورو نے ایک اور کارورائی میںپونچھ کے منڈی علاقے سے پٹواری کو 5ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔

اے سی بی نے ایک بیان میںکہا کہ بیورو کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ شکایت کنندہ کو ریونیو ریکارڈ یعنی گاوں دھارا میں واقع اپنی زمین کی کھسرہ گردواری کی تصدیق شدہ نقول کی ضرورت ہے جس کے لیے اس نے 26مئی آن لائن موڈ کے ذریعے درخواست دی تھی اور پٹواری جمیل اس کی تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کے لیے رشوت مانگ رہا تھا۔

شکایت موصول ہونے پر، ایک محتاط تصدیق کی گئی، جس میں سرکاری ملازم کی طرف سے رشوت کی مانگ کی تصدیق کی گئی اور اسی کے مطابق، انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 کی دفعہ 7 کے تحت ایف آئی آر نمبر 02/2025کے تحت پولیس اسٹیشن اے سی بی راجوری میں مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی، بیان میں کہا گیا ہے۔

تحقیقات کے دوران، ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ٹیم نے ایک کامیاب جال بچھا دیا اور ملزم سرکاری ملازم کو آزاد گواہوں کی موجودگی میں شکایت کنندہ سے 5000 روپے کی رشوت طلب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

Comments are closed.