سیکرٹری صحت نے پلوامہ میں طبی شعبے میں شاندار کارکردگی پر پروقار تقریب کی صدارت کی
پلوامہ 15 اپریل
صحت اور طبی تعلیم کے سیکرٹری بھوپندر کمار نے آج گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ کے آڈیٹوریم ہال میں صحت کے شعبے میں ضلع کی شاندار کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے ایک پروقار تقریب کی صدارت کی ۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر ، ڈپٹی کمشنر شوپیاں سچن کمار ، ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف ، سی ایم او پلوامہ ، سی ایم او شوپیاں ، ریاستی تپ دق افسر ، ضلعی تپ دق کے افسران ، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف ، ہیلتھ ورکرز اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے ۔
پروگرام کے آغاز میں موجود تمام لوگوں سے منشیات کے استعمال کے خلاف حلف لیا گیا ۔ منتظمین پر زور دیا گیا کہ وہ منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میںبیداری پیدا کریں اور متاثرہ افراد کو نشہ چھوڑنے کے مراکز تک پہنچنے میں مدد کریں ۔
اس موقع پر بھوپندر کمار نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ حال ہی میں ضلع پلوامہ کو ٹی بی سے پاک قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورا کشمیر ڈویژن بتدریج تپ دق ( ٹی بی ) کے خاتمے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔
انہوں نے ان اہم کامیابیوں کو حاصل کرنے میں ہیلتھ ملازمین کی انتھک کوششوں کو سراہا ۔
سیکرٹری صحت نے کہا کہ محکمہ نے ٹی بی کے خاتمہ میں گذشتہ چند برسوں کے دوران شاندار نتائج کے حصول میں انتہائی شاندار کام کیا ہے ۔ انہوں نے ریاستی تپ دق افسر ، چیف میڈیکل آفیسرز پلوامہ اور شوپیاں ،
ڈسٹرکٹ تپ دق افسروں ، بلاک میڈیکل آفیسرز اور سب سے اہم گراو¿نڈ اسٹاف کے شاندار کردار کی تعریف کی ۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ اور شوپیاں کے جڑواں اضلاع اننت ناگ اور کلگام کو حال ہی میں ٹی بی سے پاک قرار دیا گیا ہے جبکہ جڑواں اضلاع سرینگر اور گاندر بل نے گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں ۔
سیکرٹری ہیلتھ نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف اور تمام فیلڈ ورکرز کی محنت کے تحت محکمے کی مربوط کوششوں سے ہی ممکن ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی لگن اور انتھک کوششوں سے آنے والے سالوں میں پورے کشمیر ڈویژن کو ٹی بی سے پاک بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔
اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں ، ہیلتھ ورکرز ، فیلڈ سٹاف اور پلوامہ /شوپیاں کے پیرا میڈیکل سٹاف کو صحت کے شعبے میں ان کی قابل ستائش خدمات کیلئے مبارکباد دی ۔
Comments are closed.