ٹنل کے آر پار 16اپریل سے بارشوں کی پیشگوئی کے چلتے شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ
سرینگر /14اپریل / ٹی آئی نیوز
ٹنل کے آر پار 16اپریل سے بارشوں کی پیشگوئی کے چلتے رات کے درجہ حرارت میں کافی اضافہ ریکارڈ کیا گیا
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
اسطرح سے قاضی گنڈ میں کم سے کم 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ گزشتہ رات کی طرح تھا جبکہ پہلگام میں گزشتہ رات 3.2 ڈگری کے مقابلے میں 3.6 ڈگری سیلشس اور گلمرگ میں گزشتہ رات 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.