جموں و کشمیر میں کووڈ کےمزید 122 کیس درج،فعَال معاملات کی تعداد 500 سے پار
سرینگر/12اپریل
جموں و کشمیر میں 122 تازہ کوویڈ 19 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے
حکام نے بتایا کہ جموں سے 52 اور وادی کشمیر سے 70 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے مجموعی تعداد 480442 ہوگئی ہے۔ کیسوں میں سے 174405 جموں اور 306037 وادی کشمیر سے ہیں۔
Comments are closed.