موسم میں بہتری، 10 اپریل تک مجموعی طور پر خشک موسم رہنے کا امکان / محکمہ موسمیات

سرینگر /07اپریل / ٹی آئی نیوز

موسم صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے 10اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 11 اپریل کو دوپہر اور شام کے بیچ کچھ ایک مقامات پر ہلکی بارشوں کا امکان ہے

درجہ حرارت کے بارے میں، محکمہ موسمیات کے اہلکار نے کہا کہ سری نگر میں گزشتہ رات 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.