سرینگر میں 70 کروڑ روپے مالیت کی 11 کلو گرام ہیروئن کے ساتھ 2 منشیات اسمگلر گرفتار
سرینگر، 6 اپریل
دو منشیات اسمگلروں کو سرینگر پولیس نے 11.089 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 70 کروڑ روپے ہے۔
اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ کرناہ کپواڑہ کے سجاد بڈانہ اور ظہیر ٹنچ نامی جوڑی سے 11,82,500 روپے نقد بھی ضبط کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راج باغ پولیس اسٹیشن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اے ڈی جی پی کشمیر نے کہا کہ منشیات پاکستان سے آئی تھیں۔
Comments are closed.