جموں کشمیر میں کووڈ کے نئے 58مثبت معاملے درج

جموں/06اپریل
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 58 مثبت معاملے سامنے آئے ہیا ہیںجن میں 23 کاتعلق صوبہ جموں اور 35صوبہ کشمیر سے ہےں اور اس طرح اَب تک مثبت معاملات کی کل تعداد4,79,937تک پہنچ گئی ہے ۔
اِسی دوران آج10کووِڈ مریض شفایاب ہوئے ہیںجن میں04کا تعلق صوبہ جموں اور 06 صوبہ کشمیر سے ہے اور صوبہ جموں میں 01کووِڈ مریض کی وفات ہوئی ہے۔
کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,47,82,105تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,79,937 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں238( صوبہ جموں میں61 اور صوبہ کشمیر میں177)معاملات سامنے آئے ہیں۔اَب تک 4,74,912اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,787تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,433کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,354کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔
بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,70,84,877ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 06اپریل2023ئکی شام تک2,66,04,940نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,79,937 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اَب تک68,89,063افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔238فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ31اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق68,84,007اَفرادنے نگرانی مدت پوری کی ہے۔
بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں 14، ضلع بارہمولہ میں 02،ضلع بڈگام میں 07 ،ضلع پلوامہ میں 03،ضلع بانڈی پورہ میں 02،ضلع کولگام میں 06اور ضلع شوپیان میں 01معاملے درج ہوئے ہیں۔اننت ناگ ،گاندربل اورکپواڑہ ضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
اِسی طرح جموں میں 12، ضلع اودھمپور میں01،ضلع راجوری میں 01،ضلع ڈوڈہ میں 01،ضلع کٹھوعہ میں01،ضلع سانبہ میں 04،ضلع پونچھ میں01اور ضلع رام بن میں 02نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔رِیاسی اور کشتواڑاضلاع میں کسی بھی کووِڈ مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔

Comments are closed.