کشمیر اور جموں صوبوں میں آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان ایک ساتھ کیا جائیگا / محکمہ تعلیم
سرینگر /6اپریل/ کے پی ایس
محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ آٹھویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کشمیر اور جموں کے تمام اسکولوں کیلئے ایک ساتھ کیا جائے گا۔کشمیر پریس سروس کے مطابق ایک ماہ قبل منعقدہ آٹھویں جماعت کے امتحانی نتائج کو لیکر جہاں بچے انتظار میں ہےں وہیں محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ جموں اور کشمیرکے دونوں صوبوں میں امتحانی نتائج کا اعلان ایک ساتھ کیا جائے گا ۔
محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری آلوک کمار نے کہا کہ آٹھویں جماعت کے امتحان کا نتیجہ کشمیر اور جموں صوبوں میں ایک ساتھ اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا”جموں میں 8ویں جماعت کا امتحان ابھی جاری ہے۔ اس لیے ہم ان کا انتظار کریں گے اور ساتھ ہی نتیجہ کا اعلان کریں گے۔ ہم نے یکساں تعلیمی کلینڈر اپنایا ہے۔ اس لیے نتائج کا اعلان بھی اسی دن کیا جانا چاہیے۔
آٹھویں جماعت کے طلباءکا ٹرم II کا امتحان 27 فروری سے شروع ہوا اور کشمیر اور جموں صوبوں کے سافٹ زون والے علاقوں میں 10 مارچ کو ختم ہوا اور اس کے بعد 24 مارچ سے ہارڈ زون والے علاقوں میں امتحان کا آغاز ہوا جو 8 اپریل کو ختم ہونے والا ہے۔
سافٹ زون والے علاقوں میں آنے والے طلباءکے والدین اپنے بچوں کے نتائج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ ان علاقوں میں مارچ کے شروع میں امتحانات ختم ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.