سونہ مرگ میں عدم شناخت لاش برآمد

گاندربل، 06 اپریل: ٹی آئی نیوز

سیاحتی مقام سونمرگ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک شخص کی نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے

ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو مقامی رہائشیوں سے اطلاع ملی کہ امپیریل ریزورٹس سونمرگ کے پیچھے دریائے سندھ کے قریب ایک لاش پڑی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی سونمرگ پولس اسٹیشن کی ایک ٹیم فوراً موقع پر پہنچی اور لاش کو برآمد کیا۔

پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

Comments are closed.