چاڈورہ اور چرار شریف میں آتشزدگی کی وارداتوں میں رہائشی مکان ، تین گاو خانے خاکستر ، ایک درجن مویشی ہلاک
سری نگر،29 مارچ
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے روپہ پورہ چاڈورہ علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں قریب ایک درجن بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں جبکہ ڈھلون چرا ر شریف میں آگ کی واردات میں رہائشی مکان اور دو گاو خانے خاکستر ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق چاڈورہ کے روپہ پورہ علاقے میں گذشتہ شب ایک گاﺅ خانے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گاﺅ خانہ خاکستر ہوگیا اور اس میں موجود 12 بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔
حکام کے مطابق بظاہر شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی ہے۔دریں اثنا پولیس کے ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روپہ پورہ چاڈورہ میں مختار احمد ولد غلام محمد پرے نامی ایک شخص کے گاﺅ میں آگ لگ گئی جس کو فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے قابو میں کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں 12 بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔وسطی کشمیر کے چرار شریف تحصیل کے ڈھلون گاوں میں آتشزدگی کی بھیانک واردات کے دوران ایک مکان اور دو گاو خانے خاکستر ہوئے۔لاکھوں روپیہ مالیت کی گھریلو اشیائ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل۔اطلاعات کے مطابق بدھ کی سہ پہر کو چرا رشریف کے ڈھلون علاقے میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل دو گاو خانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں فاروق احمد میر ، علی محمد میر پسران عبدالکبیر میر کا مشترکہ مکان اور دو گاو خانے خاکستر ہوئے۔پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطرکیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی
Comments are closed.