راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال کی سزا ، ضمانت بھی مںطور

نئی دہلی:

دلی کی ایک عدالت نے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کو ہتک عزت کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنادی۔

میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر سورت کی سیشن عدالت میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔ راہول گاندھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے انہیں ہتک عزت کا مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ان کی 30 دن کے لیے ضمانت بھی منظور کرلی ہے جس کے نتیجے میں وہ جیل جانے سے بچ گئے ہیں جبکہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل بھی کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.