آج کا دور جنگ کا نہیں ،سفارتکاری کا دور ہے۔/انوراگ ٹھاکر

بنگلورو/22فروری/

بھارت نے بدھ کے روز یوکرین میں جنگ پر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اب بات چیت اور سفارت کاری کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج گروپ آف G20کے فنانس حکام کی جنوبی شہر بنگلورو شروع ہوئی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ہفتہ کو ختم ہونے والی میٹنگ میں مندوبین کا خیرمقدم کرنے کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا،آج کا دور جنگ کا نہیں ہے۔
جمہوریت، بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔
جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہ جمعہ کو اجلاس میں شامل ہوں گے۔

Comments are closed.