پلوامہ حملہ : قربانی دینے والے اہلکاروں کو ملک سلام کرتا ہے/ راجناتھ سنگھ

سرینگر /14فروری / ٹی آئی نیوز

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لیتہ پورہ پلوامہ میں 2019 کے حملے میں مارے گئے سی آر پی ایف اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم ان کے خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

ہندی میں ایک ٹویٹ میں سنگھ نے کہا کہ ملک ان کی ہمت اور عظیم قربانی کو سلام کرتا ہے۔

راجناتھ سنگھ نے لکھا ”میں ان بہادر فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے سال 2019 میں پلوامہ میں حملے میں اپنی جانیں قربان کیں۔ یہ ملک ان فوجیوں کی ہمت اور قربانی کو سلام کرتا ہے جو شہید ہوئے تھے۔ پوری قوم ان کے خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

Comments are closed.