بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
سرینگر/14فروری/
رشوت خو ر ملازمین کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے اینٹی کورپشن بیور و نے وسطی ضلع بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کورپشن بیورو جموں کشمیر کی ایک خصوصی ٹیم نے شیخ پورہ بڈگام میں محکمہ پی ڈی ڈی کے ایک ملازم کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔معلوم ہو اہے کہ پی ڈی ڈی ملازم جاوید احمد نجار جو کہ ایم آر ٹیکنشن شیخ پورہ تھے کو 2000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
اے سی بی کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شکایت موصول ہونے پر پولیس اسٹیشن اے سی بی سنٹرل کشمیر میں سیکشن 7 پریوینشن آف کرپشن ایکٹ 1988 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
اس کے مطابق شکایت ملنے کے بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے ایک کامیاب جال بچھا یا جس کے بعد جاوید احمد نجار کو 2000 روپے رشوت لیتے ہوئے موقع پر آزاد گواہوں کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔انہوں نے بتایا کہ ملازم کو سرینگر کے ایک پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.