دن میں کھلی دھوپ کے چلتے بہار کا احساس، جموں میں دہائی بعد سرد ترین رات درج
سرینگر /13فروری / ٹی آئی نیوز
چلہ خورد کے آخری ایام میںجہاں دن بھر دن میں کھلی دھوپ نکلنے سے باہر کا احساس ہے وہیں جس دوران جموں میں ایک دہائی میں سب سے سرد رات 3.6 ڈگری سیلشس ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 08 فروری 2012 کو ریکارڈ کیے گئے 3.2 ڈگری سیلشس کے بعد، جموں ضلع میں فروری میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت گزشتہ رات 3.6 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں منفی 4.0 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ہے۔گلمرگ اور پہلگام ایک بار پھر سرد ترین مقامات تھے جہاں پارہ بالترتیب منفی 11 ڈگری اور منفی 10 ڈگری سیلشس پر رہا
شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.7 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.