جموں وکشمیر میں اسمبلی و پارلیمانی حلقوں میں حد بندی کو چیلنج کرنے والی عرضی عدالت عظمیٰ میں مسترد

سرینگر /13فروری / ٹی آئی نیوز

جموں وکشمیر میں اسمبلی و پارلیمانی حلقوں میں حد بندی کو چیلنج کرنے والے ایک عرضی کو عدالت عظمیٰ نے مسترد کیا ہے ۔

جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو عرضی دہند گان عبدالغنی خان اور ڈاکٹر محمد ایوب متو نے جموں وکشمیر میں اسمبلی و پارلیمانی حلقوں میں حد بندی کو چیلنج کیا تھا اور اس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوئی

دونوں عرضی گزاروں کا ماننا تھا کہ آئین کے دفعہ 170 کے مطابق حدبندی سنہ 2026 کے بعد کی جانی چاہیے تاہم جموں کشمیر میں چھ برس قبل حدبندی کرنا آئین اور قوانین کے خلاف ہے

اس عرضی کی سماعت عدالت عظمیٰ میں ہوئی جہاں اس کو رد کیا گیا

Comments are closed.