”کشمیریت میرے لیے گھر “ کشمیریوں نے ہینڈ گرینیڈ کے بجائے مجھے پیار و محبت دیا / راہول گاندھی
سرینگر/30 جنوری / ٹی آئی نیوز
” کشمیریت “کو گھر قرار دیتے ہوئے کانگریس لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ راہول گاندھی نے کہا کہ ہینڈ گرینیڈ کے بجائے کشمیر نے انہیں پیار اور محبت دی ۔
بھارت جوڑو یاترا کے آخری دن برفباری کے باوجود شیر کشمیر اسٹیڈیم سرینگر میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ جس ڈھانچے میں وہ رہتے ہیں وہ ان کیلئے گھر نہیں ہے، لیکن جہاں خیالات ہیں، وہ صرف گھر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”میرے لیے کشمیریت گھر ہے،میں وہ سمجھتا ہوں کہ کشمیر میرا اگلا گھر ہے کیونکہ میرا کا خاندان کئی دہائیوں قبل کشمیر سے الہ آباد منتقل ہوا تھا“۔
Comments are closed.