کرگل میں برفانی تودا گر آیا، دو لڑکیاں لقمہ اجل
لداخ/29جنوری
کرگل علاقے میں اتوار کے روز برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں دو دوشیزﺅں کی موقع ہی موت واقع ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق کرگل میں اتوار کے روز بھاری برکم برفانی تودا گر آیا جس وجہ سے دو کمسن لڑکیاں برف کے نیچے دب گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران دونوں لڑکیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔متوفین کی شناخت گیارہ سالہ کلثوم بانو اور تیرہ سالہ بلقیس کے بطور ہوئی ہے۔علاقے میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن ہنوز جاری ہے۔
Comments are closed.