قاضی گنڈ میں سی آر پی ایف سب انسپکٹر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سرینگر /25جنوری / ٹی آئی نیوز

ویسو قاضی گنڈ علاقے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوئی ہے
بتایا جاتا ہے کہ کے پی کالونی ویسو میں تعینات ایک سی آر پی ایف سب انسپکٹر کچھ دنوں سے بیمار تھا جس کے بعد آج صبح اس کو دل کا دورہ پڑا
اسی دوران سی پی ایف اہلکار کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا
مہلوک سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت پیارے لال یادو ساکنہ اتر پردیش کے طور ہوئی ہے

Comments are closed.