ٹنل کے آر پار برفباری او ر بارشیں ، گلمرگ میں مزید 8انچ برف جمع

ٹنل کے آر پار جاری خراب موسمی صورتحال کے چلتے شہر سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں تازہ برفباری اور بارشیں ہوئی ۔
برفباری اور بارشوں کے باجود بھی کم از کم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن وادی کے بیشتر مقامات پر نقطہ انجماد سے نیچے رہا
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 1 سینٹی میٹر، قاضی گنڈ میں 11 سینٹی میٹر، پہلگام میں 16.2 سینٹی میٹر، کپواڑہ میں صفر، کوکرناگ میں 14.5 سینٹی میٹر، گلمرگ میں 21 سینٹی میٹر اور بھدرواہ میں 7 سینٹی میٹربرفباری جبکہ جموں 3.3 ملی میٹر، بانہال 25.5 سینٹی میٹر، بٹوٹ 39.8 ملی میٹر، کٹرا 21.2 ملی میٹر، اور کٹھوعہ 15.8 ملی میٹر بارشیں ہوئی
انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی بارش/برفباری جاری رہنے کا امکان ہے اور اس کے بعد دوپہر سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے

Comments are closed.